The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک اور ٹریننگ کیمپ ہیمپشائر میں لگانے کا فیصلہ

ایبٹ آباد میں فوجی ٹریننگ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایک اور کنڈیشنگ کیمپ ہیمپشائر میں لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشکل دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی مکمل تیاری کے لیے پی سی بی سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد ایبٹ آباد کی ملٹری اکیڈمی کاکول میں فوج کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی لہو گرمانے والی ٹریننگ جاری ہے جس میں جسمانی فٹنس پر زور دیا جارہا ہے۔

کوچ اور چیف سلیکٹر کی درخواست پر بورڈ نے ایبٹ آباد کے بعد ایک اور کیمپ ہیمپشائر میں بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم 2 ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی اور وہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھی ٹریننگ کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں