سسکس کاؤنٹی اور قومی کرکٹ ٹیم کی ایدھی کے اعزاز میں 1 منٹ کی خاموشی

لندن: سسکس کاؤنٹی کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن قومی کرکٹ ٹیم اور سسکس کاؤنٹی کی ٹیم نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ قومی ٹیم نے بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔
میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کی تصاویر اور ویڈیو پی سی بی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیں۔
قومی ٹیم نے عبدالستار ایدھی کے لیے گراؤنڈ میں دعائے مغفرت بھی کی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں ایدھی فاؤنڈیشن کو انسانیت کی خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایدھی کے نام والا یونیفارم استعمال کریں گے۔
Pakistan Cricket Team & @SussexCCC held a minute of silence for Abdul Sattar Edhi at Sussex County Cricket Ground pic.twitter.com/U1QlTlcF0a
— PCB Official (@TheRealPCB) July 9, 2016
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایسا یونیفارم زیب تن کر کے میدان میں اتریں گے جس میں کسی خیراتی ادارے کا لوگو استعمال ہوگا۔
ایدھی مر کربھی انسانیت کی خدمت کر گئے *
دو جوڑے ملیشیا کھدر اور ایک جوڑی جوتے میں زندگی گذارنے والا فقیر منش *
‘مجھے نوبیل نہیں چاہیئے، انسانیت سے محبت چاہیئے’ *
پاکستان قومی ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، سرفراز احمد اور اظہر علی انگلینڈ میں ایک تقریب میں شرکت کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کو سپورٹ بھی کریں گے۔
پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔