The news is by your side.

Advertisement

لاہور: قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

لاہور: دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ابتدائی اسکواڈ نے دوسرے مرحلے میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشکل دورہ انگلینڈ کے لیے بورڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں فٹنس بہتر بنانے کے بعد کھلاڑیوں کی اسکلز پر کام شروع ہوگیا۔ دوسرے مرحلے کی ٹریننگ کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ غیر ملکی فزیو آسٹریلیا کے شان ہینز نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

مزید پڑھیں: کاکول میں پاکستانی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

لاہور میں 6 جون تک جاری رہنے والے اسکل کیمپ کے لیے منتخب ممکنہ کرکٹرز پہنچ چکے ہیں۔ گھٹنے کی انجری کا شکار محمد حفیظ کیمپ میں حصہ نہیں لے رہے۔

مزید پڑھیں: رسہ کشی کے مقابلے میں قومی کرکٹرز نے فوجی جوانوں کو شکست دے دی

ٹریننگ 2 حصوں پر مشتمل ہوگی۔ پہلے حصے میں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان ڈور پریکٹس کریں گے۔ شام کے سیشن میں کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے پر کام کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں