The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی تنزلی کا شکار

کراچی : سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز تو پاکستان نے جیت لی لیکن رواں سال ٹیسٹ ٹیم مشکلات میں گھری رہی، پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی تنزلی کا شکار ہے۔

پاکستانی ٹیم کو چھ میں سے چار ٹیسٹ میں شکست ہوئی، قومی ٹیم نے پورے سال میں صرف ایک ٹیسٹ جیتا اور ایک میچ بارش کےباعث ڈرا ہوا، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی تنزلی کا شکار ہے۔

رواں سال پاکستان نے چھ ٹیسٹ کھیلے، چار میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی۔ ایک میچ پاکستان نے جیتا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، سال دو ہزار انیس کا آغاز جنوبی افریقہ کے مشکل دورے سے ہوا۔

کیپ ٹاؤن میں قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں نو وکٹ سے شکست ہوئی، جوہانسبرگ میں بھی نتیجہ مختلف نہ رہا، جنوبی افریقہ نے ایک سو سات رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بدلا کپتان بدلا لیکن میچ کا نتیجہ نہ بدلا، اظہر علی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم تاریخ بنانے کے بجائےتاریخ دہرا کر لوٹی۔ برسبین میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز، ایڈیلیڈ میں اننگز اور اڑتالیس رنز سے شکست ہوئی۔

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی تو پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا، سال کا اختتام قومی ٹیم نے جیت کے ساتھ کیا، پاکستان نے اپنے مضبوط قلعے میں سری لنکا کو دوسو تیرسٹھ رنز سے ہرا کر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں