The news is by your side.

Advertisement

پاک امریکہ طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پراتفاق

واشنگٹن: پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان اورامریکہ نے کشمیرسمیت دیگرمسائل پرپاک بھارت مذاکرات پربھی اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیےمیں پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ، جبکہ پٹھان کوٹ واقعےکی تحقیقات میں پاکستانی تعاون کو خوش آئند قراردیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کاکرداراہم ہے،مستحکم پاکستان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

اعلامیے میں پاکستان اورامریکاکاایٹمی ہتھیاروں کےپھیلاؤکوروکنےپربھی اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوراقوام متحدہ افغانستان میں امن کے لئےمذاکرات کررہےہیں، سرتاج عزیزکا کہنا تھاکہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے لئے دفاعی پالیسی میں توازن کو مدنظررکھے۔

اس سے قبل سرتاج عزیزکی امریکی سلامتی کی مشیرسوزن رائس اورکانگریس مین ایلیٹ ارگے سے ملاقات میں پاکستان سمیت خطےکی سیکیورٹی اوردرپیش چیلنجزپرگفتگو ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں