The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اورامریکہ کےتعلقات پیچیدہ ہیں،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہناہےکہ پاکستان سے تعلقات پیچیدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدربراک اوباما پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھےلیکن مختلف وجوہات کی وجہ سےدورہ ہونہ سکا۔

تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات پیچیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی اہمیت ہے۔صدربراک اوباما خواہش کےباوجودمختلف وجوہات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہ کرسکے۔

وائٹ ہاؤس کےترجمان نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات ہموارنہیں رہے۔انہوں نے اعتراف کیاکہ اسامہ بن لادن کے آپریشن کے بعد پاکستان سے تعلقات اتارچڑھاؤ کا شکاررہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

دوسری جانب جوش ارنسٹ کا کہنا تھا نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ اوروزیراعظم نوازشریف کی کال سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے بات کی جائے۔

واضح رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ تمام صدورمحکمہ خارجہ کےاہلکاروں سےمشورہ لیتے رہے ہیں اورعہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایساکریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں