پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا -
The news is by your side.

Advertisement

پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

واشنگٹن: پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کےلئے سرتاج عزیزکی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا، مذاکرات میں دہشت گردی اورخطے کو درپیش چیلنجزپربات چیت ہوگی۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان شروع ہونے والے سٹریٹیجک مذاکرات کا پانچواں دورپیرسے واشنگٹن میں شروع ہو رہا ہے، جان کیری امریکی وفد کی جبکہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی نمائندگی کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کے مطابق یہ مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے تو ان مذاکرات کو اہم قرار دے دیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود ان مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز، احسن اقبال اورعابد شیرعلی اس دورے میں کانگریس مین سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے اور کانگریس میں پاکستان کےخلاف جاری جارحانہ پالیسی کی شدت میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں