انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف کے میچ وننگ چھکے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ سپر کس مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 111 رنز کا ہدف باآسانی 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سمیر منہاس نے 76 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان فرحان یوسف 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فاسٹ بولر عبدالسبحان کو 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تاہم 18ویں اوور کی پہلی گیند پر جب پاکستان کو جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے تو کپتان فرحان یوسف نے آگے نکل کر اسٹریٹ پر شاندار چھکا لگایا۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت سے کھیلا گا اور میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


