انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف باآسانی 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
علی حسان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیر منہاس نے 28 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور منوسرسوت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 48.1 اوورز میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 4 جبکہ مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے شکست دی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


