تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

انتظار ختم ! پاکستان میں‌ تیار کردہ پہلی کرونا ویکسین متعارف

اسلام آباد: چین کے تعاون سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی کرونا ویکسین ’پاک ویک‘ باقاعدہ متعارف کرادی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک ویک کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر سمیت چینی سفیر بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی دوا ساز کمپنی ’کین سائنو‘ کے تعاون سے پاکستان میں تیار ہونے والی ’پاک ویک‘  کی پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 18 ہزار خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔

تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ’ اپنا سسٹم  بہتر کرنے کاہر چیلنج میں موقع ملتا ہے،چین سے ہماری گہری دوستی ہے،کرونا کی صورت حال میں بھی چین نے دوستی کا حق ادا کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’آئندہ چند سالوں میں ویکسین کی مکمل تیاری پاکستان میں ہی ہوگی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے عروج کا وقت آچکا ہے،اس حوالے سے ایک نیا قانون منظور ہونے کے مراحل سے گزر رہا ہے‘۔

اس موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ’قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کررہے ہیں، این سی اوسی صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہاہے‘۔

اُن کا کہناتھا کہ ’کرونا کے بعد اسپتالوں میں فوری بہتری لانے کے اقدامات کیے، پہلی لہر کی نسبت تیسری ہوا میں زیادہ مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے، ہنگامی حالات میں این سی او سی نے بہت اچھا کام کیا‘۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے کہاکہ چینی حکومت ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی منتقل کرنے اور اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کا خواہش مند ہے‘۔

Comments

- Advertisement -