اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار شدہ کرونا ویکسین ’پاک ویک‘ استعمال کے لیے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاک ویک کرونا ویکسین ملک میں رواں ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وزارت صحت نے این سی او سی کو کرونا ویکسین سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا پاکستان میں کرونا ویکسین پاک ویک کے نام سے دستیاب ہوگی، قومی ادارہ صحت میں تیار شدہ کرونا ویکسین کی پیکنگ جاری ہے، یہ ویکسین پاکستان اور کین سائینو ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے۔
The first batch of bulk cansino vaccine being processed at the national Institute of health plant set up for this purpose last month. Specially trained team working on it. Will inshallah be available for use by end of May after going thru rigorous quality control checks pic.twitter.com/kSC7tQAdrz
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 7, 2021
این آئی ایچ ذرائع کے مطابق پہلے فیز میں پاک ویک کی 1 لاکھ ڈوز تیار کی گئی ہیں، جب کہ این آئی ایچ کی کرونا ویکسین کی ماہانہ پیدواری صلاحیت 3 ملین ڈوز ہے، یہ ویکسین چینی ٹیم کی زیر نگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی نے فراہم کیا ہے، جب کہ کرونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، این آئی ایچ کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کے ٹرائلز کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں جن کے ابتدائی نتائج میں کرونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی۔
حکومت پاکستان کی خصوصی کاوشوں اور اقدامات کےنتیجے میں سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچیں۔ ملک پہنچنے والی کین سائینو ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کے ذریعے پاکستان میں ہی ہو گی۔ کین سائینو ویکسین پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے۔ pic.twitter.com/eEpB3kSlMV
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) May 5, 2021
پاک ویک کرونا ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، این آئی ایچ نے ڈریپ سے اجازت نامے کے لیے درخواست بھی تیار کر لی ہے، جسے 48 گھنٹوں میں جمع کرانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کنٹرول لیب فار بائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کرونا ویکسین ملک میں استعمال ہو سکے گی۔