The news is by your side.

Advertisement

انڈر نائنٹین ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز

سلہٹ: پاکستان نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ قومی ٹیم نے پہلے لیگ میچ میں افغانستان کو چھ وکٹوں سےشکست دے دی۔

سلہٹ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے افغان ٹیم کو صرف ایک سو چھبیس رنز پر پویلین چلتاکردیا، طارق ترپن رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

افغانستان کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے، شاداب خان نے صرف نو رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، حسن محسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے مطلوبہ ہدف بتیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، حسن محسن نے اٹھائیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آل راونڈ کارکردگی پر حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں