اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میں‌ 22 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 22 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی، صائم ایوب کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کیمرون گرین 36 اور زیویر بارٹلیٹ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹریوس ہیڈ نے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے، میتھیو شارٹ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر صائم ایوب 40 اور کپتان سلمان علی آغا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

بابر اعظم 20 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان کا بلا بھی رنز نہیں اگل سکا اور وہ 16 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 18 اور محمد نواز نے 15 رنز اسکور کیے، شاداب خان ایک، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 24 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زیویئر بارٹلیٹ اور بیئرڈ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں ہم نے دو فاسٹ بولرزکھلائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ آج 3 ڈیبیو کروائیں ہیں پلیئرزکے پاس اچھا موقع ہے، ورلڈکپ کی تیاری کیلیے سیریز اہم ہے، سری لنکا میں بھی ایسی ہی کنڈیشنز ملتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں