تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 21رنزسے شکست دے دی

موہالی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم اپنی اننگز میں 194 رنزکے ٹارگٹ کے جواب میں 172 رنز بنا سکی اور کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پرجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 193 رنز اسکور کئے تھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے امیدوں پرپوری طرح پانی پھیردیا۔ آخری میچ میں بھی شکست کھاکرورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے دو ، دو وکٹیں لیں جبکہ محمد عامر اورکپتان شاہد آفریدی کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ گلین مکس ویل کےاٹھارہ گیندوں پرتیس رنزنےنقشہ بدل دیا۔

استمھ اورشین واٹسن نے بھی کسی کونہیں بخشا،اسمتھ نے اکسٹھ اورواٹسن نےچوالیس رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیلی۔

ایک سو چورانوے کےتعاقب میں احمدشہزادپھر فیل ہوئے۔ شرجیل خان نے دھواں دھاربیٹنگ کی لیکن وہ اکیلا سپاہی ثابت ہوا۔

عمراکمل اورخالدلطیف نے بھی کچھ ہمت دکھائی ۔آفریدی آئےاوردوچھکےلگاکرچل دئیے۔ پاکستان ٹیم مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹ پرایک سو بہتر رنزہی بناسکی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پوائنٹس ٹیبل پربھارت چارپوائنٹس کے ساتھ موجود ہے،

پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ  نے کی ۔


 پاکستان کی اننگ


بیسویں اور کے اختتام پر پاکستانی ٹیم آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی اور اس طرح  آسٹریلیا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ اور پاکستان کی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئی۔

انیسویں اوور میں سرفراز احمد کوئی رنز بنائے بغیر فلنکر کی بال پر خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اگلی بال پر ہی نئے آنے والے کھلاڑی وہاب ریاض بھی کوئی رن بنائے بغیر فلنکر کی بال پر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اٹھارویں اوور میں شاہد لطیف 46 رنز بنا کر فلنکر کی بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ اگلی بال پر ہی نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم بھی کوئی رن بنائے بغیر فلنکر کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے

پندرہویں اوور میں پاکستانی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا لئے، میچ کے گیارہویں اوور میں عمر اکمل 32 رنز بنا کر زمپا کی بال ہر کلین بولڈ ہو گئے۔ جبکہ چودہویں اوور میں کپتان شاہد آفریدی ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے زمبا کی ہی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹیمپ ہوگئے۔

دسویں اوور کے اختتام پر پاکستانی شاہین 2 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔

چھٹے اوور میں شرجیل خان 30 رنز بنا کرفالکنر کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ میدان میں عمراکمل آئے ہیں۔

پانچویں اوور کے اختتام پر پاکستانی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر36 رنز بنانے میں کامیاب رہی، آسٹریلیا پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر42 رنز بنا سکا تھا۔

تیسرے اوورمیں احمد شہزاد 1 رن بنا کرہیزل وڈ کی بال پر کولٹر نائل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی جگہ میدان میں خالد لطیف آئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے احمد شہزاد اورشرجیل خان میدان میں آئے ہیں


آسٹریلیا نے 193 رنز اسکورکرلیے


پندروہیں اوور کے اختتام ہر آسٹریلیا کا اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہوگیا ہے۔

چودہویں اوور میں گلین میکسول عماد وسیم کی بال پراحمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی جگہ شین واٹسن میدان میں آئے ہیں۔ شین اس ٹورنامنٹ کے بعد کرکٹ کی دنیا کو خیرآباد کہہ رہے ہیں۔

دسویں اوور کے اختتام پر آسٹریلیا کا اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز ہے۔

آٹھویں اوورمیں ایرون فنچ عماد وسیم کی بال پر 15 رن بنا کرآؤٹ ہوگئے، ان کی جگہ گلین میکس ول میدان میں آئے ہیں۔

چھٹے اوور کی پہلی بال پر ڈیوڈ وارنر وہاب ریا ض کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، ان کی جگہ آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ بلے بازی کے لئے میدان میں آئے ہیں۔

چوتھے اوور میں وہاب ریاض آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے، عثمان خواجہ 21 رنز بنا  پویلین واپس لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگ کا آغاز عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے کیا، پانچویں اوور کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 42 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں