لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ 22 مئی دوپہر 3 بجے سے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے، فزیکل ٹکٹ 22 مئی سے کورئیر سروس کے 16 مخصوص ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہونگے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور کے 8، راولپنڈی کے 5 اور اسلام آباد کے 3 سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے بقیہ دو میچز 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا آغاز شام 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، شائقین کی سہولت کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


