لاہور (29 جنوری 2026): آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے پلئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلیا نے پہلے میچ کے لیے پلئنگ الیون کا اعلان کردیا، مہمان ٹیم کے کپتان مچل مارش پہلے میچ میں آرام کریں گے جبکہ ان کی جگہ ٹریوس ہیڈ آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
آسٹریلیا کے تین کھلاڑی پہلے میچ میں ڈیبیو کریں گے، ٹیم میں میتھیو شارٹ، کیمرون گرین، میتھیو رینشا، مچل اوون جوش فلپی، ایڈم زیمپہ، ماہلی بارڈ میناورکوپر کو نولی شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا میچ آج شام چار بجے لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے کھیلی جائے گی جو 29 اور 31 جنوری کو شیڈول ہے جبکہ آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


