پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع، قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ہے، میچز کے ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے کاؤنٹر پر دستیاب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سسٹم کی سست روی کی وجہ سے ٹکٹس کی فروخت کے پہلے روز کرکٹ فینز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

16 جنوری سے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے، آن لائن ٹکٹس بک کرانے والے کرکٹ فینز بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے۔

ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹس 400 روپے سے دستیاب ہیں، میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 29 جنوری سے یکم فروری تک کھیلی جائے گی جبکہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

میچز اب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس ساڑھے 3 بجے کیا جائے گا، یہ فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار

اس سے قبل میچ شام 6 بجے شروع ہونا تھے اور ٹاس شام 5 بجکر 30 منٹ پر کیا جانا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں