تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کراچی ٹیسٹ میں بولرز ہلکان، دوسرا دن بھی بلے بازوں کے نام

پاک آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی مہمان بلے بازوں کے نام رہا۔ آسٹریلیا نےدوسرےروز صرف پانچ وکٹیں گنوا کر دوسو چون رنز بنائے، اسکور آٹھ وکٹوں پر پانچ سو پانچ رنزہوگیا۔

پنڈی کے بعد کراچی میں بھی بولرز ہلکان ہو گئے مہمان بلے باز پاکسرانی بولنگ اٹیک کے سامنے چٹان بن گئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے۔

تماشائی قومی ٹیم کی بیٹنگ کا انتظارکرتے کرتےگھر ہی چلے گئے۔ آسٹریلیا نے دوسرے روز 3 وکٹوں پر251 رنز سے اسکور آگے بڑھایا تو نائٹ واچ مین نیتھن لائن نے38رنز کی اننگز کھیل دی۔

Image

عثمان خواجہ نے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ایلکس کیری نے بھی عمدہ اننگز کھیلی مگر7رنزکی کمی سے سنچری نہ بناسکے وہ93 بنا کر بابر اعظم کی گیند پر بولڈہوئے۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے، کینگروز کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 1998 کے بعد پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا نے کسی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی پوری کوشش ہوگی کہ بڑا اسکور ترتیب دیں۔

کراچی ٹیسٹ میں ڈبییو کرنے والے لیگ اسپنر سمپسن سے متعلق پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اسکواڈ کے اردگرد رہے، اب اس کی حوصلہ افزائی کا وقت آگیا ہے۔

پیٹ کمنز: "واقعی ایک اچھی وکٹ لگتی ہے۔ مچ کئی سالوں سے اسکواڈ کے ارد گرد ہے، ہم اس کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اب ہمارا کام بڑی بیٹنگ کرنا ہے۔”

Comments

- Advertisement -