The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔

گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو فہیم اشرف کا نتیجہ مثبت آیا تھا جس پر انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔

فہیم اشرف کا آج کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہوں نے اسکواڈ کو شامل کر لیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل فہیم اشرف انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ فہیم ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین “بینو قادر ٹرافی “سیریز کیلئے 3میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا، ٹیسٹ میچ کے پانچ روز کے دوران صرف 14 وکٹیں گری تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں