The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلیا سے سیریز کیلیے کھلاڑیوں کی آمد شروع

پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں اور کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ اظہرعلی، بابراعظم، سرفرازاحمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئےہیں جہاں چاروں کھلاڑی تین روزہ آئسولیشن مکمل کر کے ستائس فروری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سرفرازاحمد اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے۔

ساجدخان، نعمان علی، سعودشکیل، امام الحق اور فوادعالم دو روز قبل اسلام آبادپہنچ چکےہیں۔ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور محمدیوسف بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاریخی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے ملک بھر میں شروع ہوگئی ہے۔

جنرل انکلوژرزکےٹکٹ کی قیمت100روپے، فرسٹ کلاس ٹکٹ200اورپریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹ350روپےمیں ملے گی جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کےٹکٹ کی قیمت500روپےرکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کی ٹکٹیں بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں