تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کیا پلان ملا تھا؟ بلے باز نے بتا دیا

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے منیجمنٹ کی طرف سے ملنے والے پلان کا بتا دیا۔

ویڈیو بیان میں عبداللہ شفیق نے کہا کہ کسی بھی ٹیسٹ کا چوتھا روز بہت اہم ہوتا ہے خوشی ہے کہ میچ کا ‏چوتھا روز پاکستان کے نام رہا۔

انہوں نے کہا کہ آج حریف ٹیم کو آؤٹ کرکے کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کا پلان تھا عابد علی اور مجھے ‏منیجمنٹ نے صرف لمبی پارٹنرشپ کا پلان دیا تھا۔

اوپنر بلے باز کا کہنا تھا کہ پچ آسان نہیں ہے اسپنر کا گیند اچھا ٹرن ہورہا ہے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز ‏میں نصف سنچری بنانے پر مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی بہتر پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہےکوشش ہوگی ‏کل جلد از جلد ہدف عبور کیا جائے۔

واضح رہے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو کامیابی کے لیے مزید 93 رنز درکار ہیں، ‏عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز بنا کر وکٹ پرموجود ہیں، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر ‏آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف ملا۔ قومی ٹیم نے میچ کے چوتھے روز ‏میزبان کو ایک سو ستاون رنز تک محدود کیا۔

Comments

- Advertisement -