ڈھاکا (11 مارچ 2026): پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے قومی ٹیم میں تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز آج سے ڈھاکا میں شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو ون ڈے سیریز میں ہرانے کا مشن لے کر میدان میں اترے گی اور آج پہلے میچ میں قومی ٹیم میں تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوگا۔ ان میں فرحان اور معاذ بطور اوپنرز جبکہ ایک کھلاڑی نمبر تین پر کھیلنے کا امکان ہے۔
قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ہمارا مقصد ورلڈ کپ کے لیے اچھی ٹیم بنانا ہے۔
پہلے میچ سے قبل قومی اسکواڈ نے مسلسل دوسرے روز بھی پریکٹس، فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کو بنگلہ دیش پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 39 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ گرین شرٹس نے 34 جب کہ بنگال ٹائیگرز نے صرف 5 میچز جیت رکھے ہیں۔
میچ کا آغاز دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


