بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

انڈر 19 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 211 رنز کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 46.3 اوورز میں 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان فرحان یوسف کی 65 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، مومن قمر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

حذیفہ احسان 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبدالسبحان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیر منہاس 10، محمد شایان 7 اور عثمان خان 6 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس گرین، جیمز مینٹو اور رالفی البرٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو211 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری انگلینڈ انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3  وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا ، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ہونے والے میچوں میں بھارت نے امریکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز نے تنزانیہ کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

علاوہ ازیں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں