جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

دبئی میں پاکستان نے کاری وار کیا تھا ابتدائی دونوں ٹیسٹ سنسنی خیز رہے۔ اب شارجہ میں انگلینڈ کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی ہوگی، انگلش کھلاڑی سیریز بچانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان آخری ٹیسٹ ڈرا کرکے بھی سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔ جیت آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کودوسری پوزیشن دلادے گی۔ شاہین دبئی ٹیسٹ کے ایکشن ری پلے کیلئے بے تاب ہیں۔

آخری ٹیسٹ کیلئے نائب کپتان اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ لیجنڈ اسپنر شین وارن کی بولنگ ٹپس کے بعد یاسر شاہ حریف ٹیم پر حملے کیلئے تیار ہیں، ادھر انگلش ٹیم میں بھی ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے شارجہ ٹیسٹ کیلئے مشقیں تیز کردی ہیں۔ خامیوں پر قابو پایا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار کی صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں