تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

مانچسٹر ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

اولڈ ٹریفورڈ: مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اس کے بعد جوز بٹلر اور کرس ووکس نے 139 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


انگلش کپتان جو روٹ 42 رنز بناکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، سبلی کو 36 رنز پر یاسر شاہ نے پویلین روانہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولرنسیم شاہ، شاہین آفریدی اورمحمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کے بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں روایتی ناقص بیٹنگ کرکے انگلینڈ کو میچ میں واپسی کا موقع دےدیا۔ چوتھے دن ایک سو سینتیس رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے پاکستان کی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔

ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پاکستانی بلے بازوں نے 16 گیندوں پر 32رنز اسکور کیے، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں169رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 277 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ کے بولر سٹورٹ براڈ نے تین، بین سٹوکس اور ووکس نے دو دو پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا، پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز 33 یاسر شاہ نے اسکور کیے۔

گزشتہ روز تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 216رنز پر پویلین کے باہر بھیج دیا تھا لیکم یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی جواب میں انگلینڈ نے ابتدا میں ہی قومی ٹیم کو لڑکھڑا دیا،

اننگز میں 07رنزکی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی63رنز کے اسکور پر ہی اپنی وکٹیں گنوا کر میدان سے واپس آچکے تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے دو مرتبہ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں دو سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوہزار چار میں  دو سو اکتیس رنزکاہدف تین وکٹ پرحاصل کیا تھا۔ دوسری مرتبہ دوہزار آٹھ میں نیوزی لینڈ کا دو سو چورانوے رنزکاہدف چار وکٹپرمکمل کیا۔

Comments

- Advertisement -