آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہائی وولٹیج گیم پاک بھارت کا مقابلہ دیکھنے کے لیے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔
#WATCH | Gujarat: Actress Anushka Sharma arrives in Ahmedabad for the India Vs Pakistan ICC Cricket World Cup match in Ahmedabad today pic.twitter.com/vTJVYXsg68
— ANI (@ANI) October 14, 2023
اس کے علاوہ بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکاری انوشکا شرما بھی سب سے بڑا مقابلہ دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جہان اداکارہ انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کریں گی۔
دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارتی شہر احمد آباد میں پاکستان ٹیم سے ملاقات کی ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔