بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نواز نے آخری اوور کرانے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی بولر محمد نواز نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں آخری اوور کرانے کی وجہ بتا دی۔

آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں اسپنرر پر بڑی اہم زمہ داری ہوتی ہے ٹی ٹونٹی میں اسپنرز کے لئے آخری اوور کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں بھارت کے خلاف میچ میں پُر اعتماد تھا، میچ کی صورتحال ایسی ہوگئی کہ مجھے آخری اوور کرنا پڑا۔

محمد نواز نے کہا کہ نسیم شاہ کو انجری کا سامنا نہیں ہے انہیں کریمپس پڑے تھے ٹیم کا مورال بلند ہے، آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

بھارت کیخلاف ہونے والے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں بھارت کو آخری اوور میں جیت کیلئے 7 رنز درکار تھے اور پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے آخری اوور کیا تھا۔

مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آخری اوورز میں صرف 7 رنز بنانے تھے اگر 15 رنز بھی درکار ہوتے تو میں بنا دیتا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آخری اوور میں بولر مجھ سے زیادہ پریشر میں ہوتا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں