منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

میری کوشش ہوتی ہے پاک بھارت میچ نہ دیکھوں، عظمیٰ بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 فروری 2026): وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے پاک بھارت میچ نہ دیکھوں کیونکہ فیملی کے ساتھ مل کر میچ دیکھتے ہیں تو ہار جاتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا لیکن لڑتے ہوئے نظر آئیں، میچ سے پہلے ٹینشن اور بعد میں ڈپریشن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پاکستانی بولرز کے خیال سے ہی پسینے چھوٹ رہے تھے‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے لڑکے جم کر کھیلیں گے، ہمارے نئے بولر عثمان سے بھارتی کھلاڑی بہت ڈر رہے ہیں، مجھے امید ہے آج ہم ایک منفرد رزلٹ دیکھیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں