جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

پاکستان اور بھارت میں چِھڑے گی پھر ٹرافی کی جنگ، شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 نومبر 2025) شائقین کرکٹ کیلیے بڑی خبر ہے کہ وہ رواں ماہ ایک بار پھر روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔

کھیلوں کے شائقین بالخصوص پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے لیے شائقین کرکٹ کے لیے اگلا سنڈے ایک بار پھر فن ڈے بننے جا رہا ہے، کیونکہ اتوار 16 نومبر کو روایتی حریفی ٹیموں کا ٹاکرا ہوگا۔

یہ پاک بھارت ٹاکرا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جا رہے رائزنگ ایشیا کپ میں ہونے جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز جمعہ 14 نومبر سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں فائنل سمیت 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

رائزنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے سمیت 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جنہیں چار چار ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم گروپ کی تین ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی اور دونوں گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

گروپ اے میں سری لنکا اے، بنگلہ دیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں پاکستان شاہینز، بھارت اے، عمان اور یو اے ای شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز جمعہ 14 نومبر کو پاکستان شاہینز اور عمان کے درمیان میچ سے ہوگا۔ جونیئر گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ بھارت سے اتوار 16 نومبر کو جب کہ تیسرا اور آخری راؤنڈ میچ یو اے ای سے منگل 18 نومبر کو کھیلیں گے۔

دونوں سیمی فائنل جمعہ 21 نومبر کو شیڈول ہیں جب کہ اتوار 23 نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔

دریں اثنا پاکستان شاہینز کی ٹیم عرفان خان نیازی کی قیادت میں رائزنگ ایشیا کپ میں شرکت کیلیے دوحہ پہنچ گئی۔

ICC ون ڈے رینکنگ: پاکستانی ٹیم اور کرکٹرز دونوں کی ترقی

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں