جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

کرکٹ کے میدان میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرا کل!

اشتہار

حیرت انگیز

(6 نومبر 2025) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں ایک اور ٹاکرا جمعہ 7 نومبر کو ہو رہا ہے۔

میدان کھیل کا ہو یا سیاست کا، پاکستان اور بھارت روایتی حریف جب بھی مدمقابل ہوں تو دنیا کی نظریں وہیں جم جاتی ہیں۔ کل دنیائے کرکٹ کی نظریں جمیں گی ہانگ کانگ میں جہاں سپر سکسز 2025 ٹورنامنٹ میں روایتی حریف ایک بار پر میدان میں اتر رہے ہیں۔

7 سے 9 نومبر تک ہونے والا یہ ٹورنامنٹ ٹن کونگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان اور بھارت سمیت 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے ہوگا۔

قومی اسکواڈ کپتان عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ دو روز قبل ہی روانہ ہو گیا تھا۔ ٹیم میں عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، محمد شہزاد، سعد مسعود، معاذ صداقت اور شاہد عزیز شامل ہیں، رضا راشد ٹیم منیجر ہیں۔

بابر اعظم کی پہلے شادی ہوگی پھر سنچری بنے گی، شائقین

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان

مزید خبریں