کراچی (15 فروری 2026): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو شکست دینے کی صورت پر قومی ٹیم کیلیے بڑا اعلان کر دیا۔
پاک بھارت میچ کیلیے گورنر ہاؤس میں بھی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں بڑی اسکرین پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوام کے ساتھ میچ دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میری کوشش ہوتی ہے پاک بھارت میچ نہ دیکھوں، عظمیٰ بخاری
گورنر سندھ بھی پاکستانی جرسی آویزاں کر کے جیت کیلیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس جان ماریں نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، جیت کے بعد قومی ٹیم کو خود لینے ایئرپورٹ جاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم جیتی تو 3 من پھولوں کی بارش کروں گا جبکہ 3 ہزار کلو مٹھائی شہر بھر میں تقسیم کروں گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


