تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پہلا ٹیسٹ، شاہین آفریدی مایوس کیوں ہوگئے؟

کراچی: کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاہین شاہ آفریدی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے مایوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ سے مایوس ہوگئے، فاسٹ بولر نے کہا کہ کیچز نہیں پکڑیں گے تو میچ نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کوشش کریں گے دوسرے روز غلطیوں کو نہ دہرائیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی پارٹنر کی ضرورت ہوتی ہے، دوسرے روز حریف ٹیم کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پہلے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے ہیں، کین ولیم سن 94 اور ہینری نکولس 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان ولیم سن کے دو اور ہینری نکولس کا ایک کیچ ڈراپ کیا ، چانس ملنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا تھا کہ بہترین لائن اور لینتھ سے بولنگ کی بدقسمتی سے وکٹ نہ مل سکی، کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کو 300 رنز سے قبل آؤٹ کردیں۔

Comments

- Advertisement -