بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پہلا ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: ون ڈے میں وائٹ واش کے بعد بھی شاہینوں نے روش نہ بدلی۔ پہلے ٹی 20 میں لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 میں بھی شاہین کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئے۔ ٹاپ آرڈر، مڈل آرڈر سب فیل ہوگئے جبکہ فخر زمان، عمر امین، محمد نواز اور سرفراز کوئی بھی کھلاڑی نہ چل سکا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی۔ اوپنر فخر زمان 3 رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ایک ایک کر کے باری باری سارے کھلاڑی پویلین واپس لوٹتے چلے گئے۔

سب سے زیادہ 41 رنز بابر اعظم نے بنائے، اس کے بعد حسن علی نے 23 رنز بنائے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں رنز نہ بنا سکا۔

نیوزی لینڈ کے ساؤتھی اور رینس نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

پاکستان نے بدترین کارکردگی کے ساتھ نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 19 جنوری کو ویلنگٹن میں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

علاوہ ازیں سابق کپتان شعیب ملک گیند سر پر لگنے کے باعث ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں