کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق مقابلے کی تیاری کیلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی۔
نیوزی لینڈ کے کوچنگ اسٹاف نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کا توڑ کرنے کیلیے بیٹرز کو پاکستانی بولر کے ایکشن میں گیندیں کرائیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس میں شیڈولڈ تھا لیکن کولمبو میں بارش کے سبب یہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔
یہ پڑھیں: سلمان آغا نے بوتل کیوں پھینکی تھی؟ مائیک ہیسن نے بتا دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پرُاعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے، ہم 6 ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں، اُمید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اُٹھائیں گے، کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو میدان میں اُتاریں۔
واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


