تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شسکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا.

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر153رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے154کا ہدف دیا۔

جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بالر کی جم کر پٹائی کی اور19.4اوورز میں154اسکور بنا کر چھ وکٹوں سے یہ میچ بھی اپنے نام کرلیا، اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی سیریز میں شکست دے دی، شاہین شاہ آفریدی چار اوورز میں صرف 20رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے15 گیندوں پر24 رنز، بابر اعظم نے41 گیندوں پر40رنز، آصف علی 34گیندوں پر38رنز بنائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی 20 سیریز میں یہ مسلسل11ویں کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان نے لگاتار دس ٹی 20 سیریز جیت رکھی ہیں۔

اس سے قبل کیوز کی جانب سے کورے اینڈریسن 44 ناٹ آؤٹ جبکہ کولن منرو 44 اور اورکین ولیمسن37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاہین آفریدی 3، محمد حفیظ اور  عماد وسیم نےایک ایک کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت صاحبزادہ فرحان کی جگہ اوپنر فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

اسکواڈ

یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دی، تھی، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔کیویز کو 0-2 سے شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -