ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

لاہور: پاکستان اورعمان کی ہاکی ٹیموں کا میچ چارچارگول سے برابر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اورعمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا، پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اومان کی ہاکی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل ہوئیں مگر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کہ چار چار گول سے برابر رہا۔

میچ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان کی جانب سے امجد علی نے دو، حماد انجم اوررانا عبدالوحید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

عمان کے کھلاڑی راشد سلیم نے مجموعی طور پر تین گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچایا، پہلے ہاف کے اختتام پر بھی دونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر تھیں۔

پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں