پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
فارمیٹ بدل گیا، میدان بدل گیا، کپتان بھی بدل گیا، اب ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے شاہینوں نے کمرکس لی، اقبال اسٹیڈیم میں بھرپورٹریننگ سے دونوں ٹیمیں وارم اپ، ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگئی۔
شاہین آفریدی پہلی بارون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے، دوہزارچوبیس میں انہیں چارمیچزمیں ناکامی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔
فیصل آباد سترہ سال بعد انٹرنیشنل میچزکی میزبانی کریگا، کرکٹ لوررزکو بھی میچ کابے صبری سے انتظار ہے۔
اقبال اسٹیڈیم میں شاہینوں کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، 12 میں سے 9 ون ڈے جیتے ہیں جبکہ 3 ہارے ہیں، اس میدان پرآخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان2008 میں کھیلا گیا تھا جو شاہینوں نے جیتا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد گرین شرٹس نے سری لنکا کی اتنے ہی ون ڈے میچوں کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج منگل 4 نومبر سے شروع ہوگی۔
یہ ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔
جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت ابتدائی 2 میچز کے لیے 200 روپے جب کہ تیسرے اور آخری ون ڈے کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے ہو گی۔
وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر کو مستقبل کا اسٹار قرار دے دیا
اعلامیے کے مطابق فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز کے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


