تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 144 رنز پر چلتا کیا تو ہدف کے تعاقب میں فخرزمان نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے بولرز کے چھکے چھڑائے اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 4 جاندار چھکے اور 5 دلکش چوکے شامل تھے۔ بابراعظم 24 رنز کی باری کھیلی جب کہ اوپنر محمد رضوان بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

  پاکستان نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ محمد نواز نے  چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔  محمد نواز 25 اور حسن علی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد حفیظ 10، حیدر علی 3 اور آصف علی 5 رنز ہی بنا سکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ولیمز اور مگالا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فورٹیون، پھلکوایو اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا کیونکہ 16 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز نے ایڈن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں افریقی بلے بازوں نے محتاط انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 73 تک پہنچایا تو جانےمن ملان بھی آؤٹ ہوگئے۔

پروٹیز کی تیسری وکٹ 109، چوتھی 112، پانچویں، 119، چھٹی 121، ساتویں 122، آٹھویں 141، نویں 142 اور دسویں 144 پر گری۔

جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستانی گیند بازوں کی وجہ سے مقررہ اوورز تک کریز پر نہ ٹک سکی اور 19.3 اوورز میں ہی اننگز ختم کرنے پر مجبور ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے  دس وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا۔

Rassie van der Dussen made 52 before South Africa collapsed from 109/2 to 144 all out. An excellent effort from Pakistan’s quicks, led by Faheem Ashraf’s 3/17.

Ball-by-ball: es.pn/SAvPAK2021-T204

Posted by ESPNcricinfo on Friday, 16 April 2021

جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن52 اور ملان 33 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں گیند باز رہے۔ حارث رؤف نے دو، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -