ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

میچ پر گرفت کیلیے پاکستان ٹیم کو کتنے رنز بنانے چاہیے؟ ہیڈکوچ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اظہرمحمود نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بیٹرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے تین سو سے زیادہ رن بنالیے تو میچ پر گرفت مضبوط ہو جائے گی۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اظہرمحمود نے کہا کہ کپتانی کے ساتھ شان مسعود کی بیٹنگ میں بھی نکھار آرہا ہے جب کہ بابراعظم پر کارکردگی کا دباؤ ہے لیکن ایک اچھی اننگزسب بدل دےگی۔

راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے ہیں۔

سعود شکیل 42 اور سلمان علی آغا 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ کپتان شان مسعود نے شاندار 87 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق 57، بابراعظم 16 اور امام الحق 17 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، ہارمر نے 2، مہاراج نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہرمحمود کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں 350 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو بیک وکٹوں کا گرنا ہمارے لیے تشویش کی بات ہے، اس پر ڈسکشن بھی ہوئی ہے اور ہم نے اس پہ کام بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ کی پچ ہماری ٹیم کے لیے آئیڈیل تھی جہاں ریورس سوئنگ، پیس اور اسپن، تینوں کو مدد ملی اور جس بیٹر نے وہاں توجہ سے بیٹنگ کی اسے اچھا نتیجہ ملا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں