ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں‌ کون کون شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

گال: سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کیخلاف کل سے شروع ہونے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ فواد عالم کو فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ اور محمد نواز کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور دونوں کھلاڑی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔

گال ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم، وائس کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسن علی، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا، پہلا میچ گال اور دوسرا کولمبو میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں