The news is by your side.

Advertisement

دوسراٹیسٹ میچ :پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ابوظہبی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرےٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں محمد عامر،وہاب ریاض اور بابر اعظم کی جگہ راحت علی،یونس خان اور ذولفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر محمد عامر اور وہاب ریاض کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر 400 واں ٹیسٹ جیت لیا

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تاریخی شکست دی تھی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مصباح الحق نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بہترین کارگردگی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں