تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘ملتان میں ہمیں اتنی گرمی نہیں لگی’

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ملتان میں کل ہم نے پریکٹس کی ہمیں اتنی گرمی نہیں لگی اچھی بات یہ ہے کہ ہوا بھی چل رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جون سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وکٹ پرتھوڑا گھاس ضرور ہے کل دوبارہ پچ کوچیک کریں گےپھربیٹنگ یاباؤلنگ کافیصلہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جوبھی میچ کھیلیں کوشش ہوتی ہے اپنا 100 فیصد دیں کوشش کریں گےکہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں ویسٹ انڈیزایک خطرناک ٹیم ہے لیکن ہم بھی ایک ماہ سےتیاری کر رہےہیں بطور ٹیم اگر اچھا پرفارم کرے تو نتائج اچھے ملتے ہیں میرا پہلا گول یہی ہوتاہےکہ میچ جیتناہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ملتان میں لوگوں نےبہت سپورٹ کیاتھا لوگوں کوکہوں گامیچ دیکھنےآئیں اورٹیم کو سپورٹ کرے آہستہ آہستہ سب ٹیمیں یہاں آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -