ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

پچ دیکھ کر کوچ اور میں نے 4 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا، بابراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جب بھی میچ جیتتے ہیں تو اطمینان حاصل ہوتا ہے عبداللہ شفیق نے بہت ہی عمدہ بلےبازی کی اور ہمارے دونوں اسپنر نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بابراعظم نے کہا کہ پچ دیکھ کر کوچ اور میں نے 4 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا پچ دیکھتے ہی لگا جیسے یہ پاکستان کی پچ ہے، سیریز سے پہلے لگائے گئے کیمپ سےبھی بہت فائدہ ہوا۔

دوسرے ٹیسٹ میں 184رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے عبداللہ شفیق نے کہا کہ کم بیک پر ایسا لگ رہا تھا جیسے ڈیبیو کر رہا ہوں۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ ٹیسٹ میں بطور بیٹنگ یونٹ اچھا پرفارم نہیں کر رہے تھے مجھے کافی وقت سے اس موقع کا انتظار تھا یہی سوچ کر بیٹنگ کی کہ اپنے ملک کیلئے جیت حاصل کرنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں