تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف؛ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

پاکستان کے 168 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے کچھ دیر قبل تک ‏‏3 وکٹوں پر 37 رنز بنا لیے ہیں۔

جمیکا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز ‏بناکر آؤٹ ہو گئی، بابراعظم55، فہیم اشرف20رنز بناکرآؤٹ ہوئے، عمران بٹ، فوادعالم اور شاہین شاہ ‏بغیر کوئی رنز بنائےپویلین لوٹے۔

اوپنر عابدعلی 34، محمدرضوان30 اور اظہرعلی23رنز بنا سکے جب کہ جائیڈن سیلز نے5 اور ‏کیمارروچ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Image

اس سے قبل پاکستان کی پہلی اننگز کے 217 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 253 رنز بنا کر آؤٹ ‏ہوئی تو اسے 36 رنز کی برتری حاصل تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کریگ برتھ ویٹ 97 اور جیسن ہولڈر 58 رنز بناکر نمایاں رہے، ‏روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے بالترتیب 21 اور22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4 اور محمد عباس نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فہیم اشرف ‏اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -