ہرارے : پاکستان اور زمبابوے ٹی ٹونٹی کی ٹیمییں سیریز کے دوسرے میچ میں آج ہرارے میں مدمقابل ہوں گی۔
قومی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان سیریز میں کلین سوئپ کا عزم لے کر میدان میں اترے گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کےساتھ ساتھ باصلاحیت جونیئرز بھی شامل ہیں ۔
نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم افتتاحی ٹی 20 میچ میں فاتحانہ کارکردگی دکھانے کے بعد دوسرے ٹی 20 میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔
- Advertisement -
قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ککا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی میزبان ٹیم کو سیریز میں ڈھیر کرنے لئے مکمل طور پرتیار ہیں ۔
دوسری جانب میزبان ٹیم کے قائد ایلٹن چگمبرا نے سیریز میں کم بیک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔