تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل، ایک میچ کم کر دیا گیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ایک میچ کم کر کے 4 میچوں تک محدود کر دیا گیا ہے جب ‏کہ ابتدائی میچ کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ ‏

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلاٹی20منگل کے بجائے بدھ کو بارباڈوس میں ہو گا۔ دوسرا میچ 31 ‏جولائی، تیسرا یکم اگست اور چوتھا میچ 3 اگست کو ہوگا۔

پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست اور دوسرا 20 سے 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا جمعرات کو ملتوی ہونے والے ون ڈے کے بعد شیڈول میں تبدیلی کرنا ‏پڑی ہے۔

بارباڈوس میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا یہ ‏میچ ٹاس کے بعد کرونا کا ایک مثبت کیس سامنے آنے پر ملتوی کیا گیا، اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ‏گراؤنڈ ہی سے روانہ کر دیا گیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کرونا کا مثبت کیس آسٹریلوی کھلاڑی کا نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -