برمنگھم : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نےڈی ایل قانون کےتحت پاکستان کو124رنزسےہرادیا، کھیل کی پہلی اننگز کے اختتام پر بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنائے اور ڈی ایل میتھڈ کے تحت پاکستان کو بارش ہونے پر 41اوورز میں 289رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 48 اووروں میں 319 رنز بنائے تھے جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو48 اوورز میں 324 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ جو بعد ازاں 41 اوور میں 289 رنز ہوگیا، تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 164 رنز ہی بنا پائی۔
میچ میں بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ 32گیندوں پر شاندار 53رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان ٹیم میں اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامرموجود تھے جبکہ انڈیا کی ٹیم میں ویرات کوہلی، روہت شرما، شکھر دھون، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، کیدار جھادو، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، بھونیشور کمار، اومیش یادوو، جسپریت شامل تھے۔
بھارت کی اننگز
پاک بھارت ٹاکرے کی پہلی اننگزمیں کھیل کا 34 واں اوور جاری تھا اور بھارت کا مجموعی اسکور 173 تک پہنچ گیا تھا اور ویرات کوہلی 24 جب کہ روہیت شرما 77 رنز کے انفرادی اسکور پر پچ پر موجود تھے کہ بادل پھر سے آن دھمکے اور بارش برسنے لگی جس کے باعث کھیل روک دیا گیا۔
بھارتی ٹیم کی خاص بات اوپننگ شراکت اور بعد میں ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ کی جارحانہ بلے بازی رہی۔
خیال رہے اس سے قبل بھی 10 ویں اوور میں پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا جو 40 منٹ کے وقفے بعد دوبارہ شروع کیا گیا، بھارت نے اس وقت بغیر کسی نقصان کے 46 رنز بنا لیےتھے جب کہ میچ کا دسواں اوور جاری تھا۔
:پہلی وکٹ
بھارت کی پہلی وکٹ 24 ویں اوورمیں 136 رنز کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب شیکھر دھون 68 رنز کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کی بال پر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے ان کا کیچ اظہرعلی نے لیا۔
:دوسری وکٹ
بھارت کی دوسری وکٹ38ویں اوورمیں 193رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب روہیت شرما 91رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 119بال پر 7چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 91رنز بنائے۔
اس وقت کھیل کے 44ویں اوور میں بھارت کا اسکور 247رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 59بال پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
:تیسری وکٹ
کھیل کے 47ویں اوور میں یوراج سنگھ 49بال پر 53رنز بناکر حسن علی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
روہت شرمابہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے91 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورررہے، جبکہ ویرات کوہلی نے81،یووراج سنگھ 53،شیکھردھون نے43رنزبنائے
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے انہوں نے 8.4اوور میں 87رنز دئیے، جبکہ حسن علی نے10 اوور میں 70 رنز دے کر ایک وکٹ ، شاداب خان نے دس اوور میں 52رنز دے ایک وکٹ حاصل کی۔
عماد وسیم 66اورمحمد عامر نے دس اوور میں 32رنز دیئے۔ میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر وہاب ریاض کے پاؤں میں موچ بھی آگئی تھی۔
📷🇵🇰 Shadab Khan celebrates Pakistan's sole breakthrough to this point.
India 173/1 from 33 overs.
👉 https://t.co/1yFDQo21vs #INDvPAK #CT17 pic.twitter.com/rfyG6PPId1
— ICC (@ICC) June 4, 2017
WICKET! @SDhawan25 is the first to fall, straight down the throat of Azhar Ali off Shadab's bowling! India 136/1 off 24.3.#INDvPAK #CT17 pic.twitter.com/AgIxSCZXPH
— ICC (@ICC) June 4, 2017
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا، اس وقت کریز پراوپنراظہرعلی 12رنز اور احمد شہزاد سات رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
پانچویں اوور میں بارش
اننگز کے پانچویں اوورکی آخری بال سے قبل ایک بار پھر بارش ہوگئی، جس کے باعث کھیل کو روکنا پڑا، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 22رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔
بارش کے ختم ہونے پر پاکستان کو 41 اوورز میں 289 رنز کا نیا ہدف دیا گیا ہے۔ اوپنراظہرعلی نے پاکستان کی اننگز کا پہلا چوکا لگا دیا، پکاستان کا مجموعی اسکور چھ اوور میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز ہے۔
: پہلی وکٹ
نویں اوور کی آخری بال پر احمد شہزاد 22بال پر 12رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔
WICKET! Pakistan lose their first! Bhuvneshwar Kumar gets Ahmed Shehzad lbw, Pakistan 47/1#INDvPAK #CT17 https://t.co/1yFDQo21vs pic.twitter.com/nMjbs125ps
— ICC (@ICC) June 4, 2017
دسویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 51رنز ہے اوراس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
: دوسری وکٹ
تیرھویں اوور کی تیسری بال پر بابر اعظم 8بال پر 12 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
یادیو کی گیند پر جدیجہ نے ان کا کیچ لیا ، نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔
WICKET! Umesh Yadav strikes, and it’s Babar who must go for 8! Brilliant catch from Jadeja! #INDvPAK #CT17 https://t.co/1yFDQo21vs pic.twitter.com/rhYKy7s4bv
— ICC (@ICC) June 4, 2017
میچ کے پندرہویں اوورمیں قومی ٹیم کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 67رنز ہے۔
کھیل کے 20ویں اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 88 رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے
: تیسری وکٹ
میچ کے اکیسویں اوورکی پانچویں بال پر اوپنر اظہرعلی 65 بال پر 50 رنز بنا نے کے بعد چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے، ہارڈک پانڈیا کی بال پرجدیجا نے باؤنڈری پر ان کا آسان کیچ لیا۔ نئے آنے واے کھلاڑی شعیب ملک ہیں ۔
WICKET! Next ball he’s OUT! Top edge and Pandya takes the catch, Pakistan are 91/3.#INDvPAK #CT17 https://t.co/1yFDQo21vs pic.twitter.com/d0J4LZTbdM
— ICC (@ICC) June 4, 2017
: چوتھی وکٹ
پاکستان کی جانب سے اننگز کا پہلا چھکا شعیب ملک نے لگایا لیکن وہ بھی زیادہ دیر اپنے قدم نہ جما سکے اور رن بنانے کوشش میں نو بال پر 15رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے بیٹسمین قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔
WICKET! More fine fielding from Jadeja, Malik goes for a single and aborts, and Jadeja is too quick with the direct hit! #INDvPAK #CT17 pic.twitter.com/UvONEaMsj5
— ICC (@ICC) June 4, 2017
میچ کے پچیسویں اوور میں قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 124رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے۔
: پانچویں وکٹ
ستائیسویں اوورمیں محمد حفیظ جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم ہیں۔
WICKET! Hafeez is the man to fall, skying to Bhuvneshwar in the deep, Jadeja remaining influential, this time with the ball! #INDvPAK #CT17 pic.twitter.com/XwuxQpIuBt
— ICC (@ICC) June 4, 2017
: چھٹی وکٹ
عماد وسیم پہلی بال پر ہی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وہ پانڈیا کی بال پر جادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے کھلاڑی شاداب خان ہیں۔
شاداب خان نے اپنی بیٹنگ کے آغاز میں ہی شاندار چھلا لگا کر اپنی اننگز کا آغاز کیااور اگلی ہی بال پر ایک چوکا بھی جڑ دیا۔
: ساتویں وکٹ
قومی ٹیم کےکپتان سرفراز احمد بھی قوم کی توقعات پر پورا نہیں اترے اور 16 بال پر 15رنز بنا کر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پانڈیا کی بال پر ان کا کیچ دھونی نے پکڑا۔ نئے آنے والے کھلاڑی عامر خان ہیں۔
WICKET! The Pakistan skipper falls! Edges it back to Dhoni, and Pakistan are in a very difficult position now on 151/7 #INDvPAK #CT17 pic.twitter.com/MyMa3EvbK4
— ICC (@ICC) June 4, 2017
کھیل کے تیسویں اوور میں پاکستان کا اسکور 152رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے۔
: آٹھویں اور نویں وکٹ
تینتیسویں اوور میں محمد عامر 16بال پر نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ حسن علی بھی کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، وہاب ریاض انجری کے باعث کریز پر نہ آسکے۔
بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دے دی
اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 33.4 اوور میں 164رنز بنا کر پویلین سے باہر چلی گئی اور بھارت نے 124رنز کی فتح سے یہ میچ اپنے نام کرلیا۔
پاک بھارت میچ میں بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کو 32گیندوں پر شاندار 53رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں : آج کے میچ میں بیٹنگ لائن نے مایوس کیا، سرفرازاحمد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی 2017 کے سب سے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
WICKET! @ImRo45 is ran out! His bat crosses the crease, but it’s not quite grounded! He goes for 90!#INDvPAK #CT17 https://t.co/1yFDQo21vs pic.twitter.com/wR0yC10P2P
— ICC (@ICC) June 4, 2017
WICKET! Hassan Ali traps @YUVSTRONG12 lbw! He goes for 53! #INDvPAK #CT17 https://t.co/1yFDQo21vs pic.twitter.com/AiWdeyNgP8
— ICC (@ICC) June 4, 2017
میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ 12 رکنی اعلان شدہ ٹیم میں سے فہیم اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ سرفراز احمد، اظہرعلی، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر اور وہاب ریاض آج کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
*پی آئی اے کے مسافر’پاک بھارت میچ‘ سے لطف اندوز ہوں گے
انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ دوسری باری لینے والی ٹیم پر شدید دباؤ ہوتا ہے اچھا ہے کہ پہلے بیٹنگ کا موقع ملا اس لیے آزادانہ کھیلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز کا ہدف دیں گے۔
خیال رہے کہ پاک بھارت ٹیمیں چیمپئنزٹرافی میں سخت حریف رہی ہے جس میں کبھی پاکستان بھارت کو پچھاڑتا نظر آتا ہے تو کبھی کامیابی بھارت کے قدم چومتی ہے۔
یاد رہے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو دو مرتبہ شکست فاش دی جب کہ تین مرتبہ فتح بھارت کے نام ہوئی تاہم پاکستان اب تک چیمپئنزٹرافی کا فاتح نہیں بن سکا ہے جب کہ بھارت نے یہ ٹائٹل دو مرتبہ اپنے نام کر پایا ہے۔