site
stats
کھیل

تیسراٹیسٹ: پاکستان نے 2وکٹوں پر169رنزبنالیے

ڈومینیکا :پاکستان نےویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کےپہلے دو وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالیے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2وکٹوں پر169رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

اظہر علی اور ان کے نئے اوپننگ پارٹنر نےاننگز کا آغاز کیا لیکن 19 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود پویلین لوٹ گئے۔

بابراعظم اور اظہرعلی نےکھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور جب میچ کے پہلے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنائے تھے،اظہر 36 اور بابر اعظم 24 رنز پر کھیل رہے تھے۔

بابراعظم دوسری وکٹ میں 120 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد139 کے اسکور پر آوٹ ہوئے،انہوں نے انفرادی طور پر 55 رنز بنائے۔

پاکستان نے سیریز کے تیسرے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔اظہرعلی 85 اور یونس خان 10 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔


باربا ڈوس ٹیسٹ، پاکستان 81 رنز پر ڈھیر، سیریز 1-1سے برابر


ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور روسٹن چیز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہےکہ اس سےقبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا اور مہمان ٹیم نےاپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top