تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان کی 2 یونیورسٹیاں ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل

کراچی: پاکستان کی دو جامعات نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کیو ایس  کی جانب سے سال 2019 کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کی گئی جس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( Nust ) اسلام آباد اور لاہور کی یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (Lums) شامل ہے۔

یو ایس ایشیا کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد 95ویں اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائسنز  87 ویں نمبر پر آئیں۔

دونوں جامعات نے ریکنگ میں ترقی کی کیونکہ سال 2018 کی فہرست میں نسٹ 112 ویں جبکہ لمس 103 ویں نمبر پر تھی۔

مزید پڑھیں: قائد اعظم یونیورسٹی ایشیاء کی سو بہترین جامعات میں شامل

علاوہ ازیں قائد اعظم یونیورسٹی جو گزشتہ برس جاری ہونے والی فہرست میں 133 ویں نمبر پر تھی اُس کی بھی رینکنگ بہتر ہوئی اور اب وہ ترقی کرتے ہوئے 109ویں نمبر پر آگئی جبکہ کراچی یونیورسٹی بھی معمولی بہتری دکھانے کے بعد 260 سے 251 ویں نمبر پر آ گئی۔

فہرست میں سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی سرفہرست رہی جبکہ دوسرے نمبر پر دی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ ، تیسرے پر نین یانگ ٹیکنالوجیکل (سنگا پور)، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر چین کی جامعات جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جن میں ژن گوا یونیورسٹی، فیوڈان شامل ہے اس کے علاوہ کوریا ایڈوانس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آٹھویں، دی چائنیز آف ہانگ کانگ نویں اور سیول نیشنل یونیورسٹی دسویں پوزیشن حاصل کرسکی۔

رینکنگ ایجنسی کیو ایس کی جانب سے شائع ہونے والی ایشیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست میں پاکستان کی 23 یونیورسٹیاں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

کیو ایس کی جانب سے ریکنگ کی ترتیب کے وقت 6 باتیں مدنظر رکھی جاتی ہیں جن میں نصاب، اساتذہ کی کارکردگی، طالب علموں کو دی جانے والی سہولیات، تعلیمی شعبہ جات اور وہ عالمی شعبے جن میں غیر ملکی طالب علموں کی بڑی تعداد دلچسپی لیتی ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی: یونیورسٹی ترقی پسند اور جدید نقطہ نظر کے ساتھ پاکستان کی معروف یونیورسٹی ہے، جسے سائنسز، تحقیق اور ترقی کے لیے جدید مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس یونیورسٹی کا قیام 1991ء میں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چھ جامعات دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز: پاکستان کی اس مشہور یونیورسٹی کو ناصرف پاکستان بلکہ ایشیائی خطے کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا، 1984ء میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کا شمار ایک نجی تحقیقی جامعہ کے طور پر ہوتا ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی جسے اسلام آباد یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا تھا، اس کا قیام 1967ء میں عمل میں آیا، دو برس قبل اس جامعہ نے اقوام متحدہ اور ٹوکیو یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون شروع کیا ہے۔

کراچی یونیورسٹی: کراچی یونیورسٹی کوعصر حاضر میں برصغیر کی تیسری اور دنیا میں تعلیم و تحقیق کے حوالے سے اہم مرکز کی حیثیت حاصل ہے، یہاں پر تدریسی امور سرانجام دینے والے اساتذہ کی بڑی تعداد عالمی شناخت کی مالک ہے، جامعہ کراچی کو اعلیٰ سطح کا تحقیقی مرکز ہونے کے علاوہ ملک کی بڑی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، یہاں 800 سے زائ ماہرین تعلیم 26 ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیم دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -