جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

تیسرے روز کا کھیل، پاکستان کے چار وکٹوں پر 266 رنز، اظہرعلی 74 پر ناٹ آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لیے ہیں جب کہ سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں.

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز پاکستانی اوپنرز سمیع اسلم اور شان مسعود نے 64 رنز کے مجموعی اسکور سے کیا اور پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ میں 114 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 419 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی.

تیسرے روز اوپنرز سمیع اسلم اور شان مسعود بالترتیب 51 اور 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اظہر علی اور اسد شفیق نے ٹیم کو سنبھالا تاہم اسد شفیق 119 بال کھیل کر 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ آئے جس کے بعد بابر اعظم اظہر علی کا ساتھ دینے آئے تاہم وہ بھی تیسرے دن کی آخری گیند پر 28 رنز بنا کر آؤٹ گئے اس طرح ابھی اظہر علی 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں.

آج کے کھیل کی سب سے اہم چیز اظہرعلی کے پانچ ہزار رنز مکمل کرنا تھے یہ معرکہ انہوں نے 114 اننگز میں 46.84 کے ایوریج کے ساتھ سر کیا جس میں 26 نصف سینچریاں اور 14 سینچریاں شامل ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں